لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن کے فارن افیئرز کے ڈائریکٹر جی ایم ملک نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی محب وطن اور ریاست کے ’’کماؤ پتر‘‘ ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو زبانی کلامی نہیں حقیقی معنوں میں عزت ملنی چاہیے، ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے، تاہم دیار غیر میں آباد پاکستانیوں کے دیگر ایشوز کے حل پر بھی توجہ دی جائے، سفارت خانوں کو اچھے برتاؤ کا حکم دیا جائے، سفارت خانوں کے راشی عملہ اور دہاڑیاں لگانے کے عادی اہلکاروں کو برطرف کر دینا چاہیے۔ دیار غیر میں آباد پاکستانیوں کا سب سے بڑا مسئلہ قبضہ گروپ ہیں ،بیرون ملک خون پسینہ ایک کر کے اوورسیز پاکستانی جائیدادیں خریدتے ہیں مگر مقامی مافیا پولیس کی مدد سے ان کے پلاٹوں اور جائیدادوں پر قبضے کر لیتے ہیں، بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کے اغواء قتل، بھتہ خوری کے واقعات میں بھی تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے، ان کے جان ومال اور عزت نفس کا تحفظ یقینی بنایا جائے، ہر سال 19 ارب ڈالرز کا زرمبادلہ وطن عزیز میں بھجوانے والے پاکستانی اپنے وطن کے مشکل کے ساتھی ہیں، ان کی ایئرپورٹس پر آمدورفت کے موقع پر چیکنگ کے نام پر تذلیل بند ہونی چاہیے۔
اوور سیز پاکستانیوں کو حقیقی مقام دیا جائے: جی ایم ملک
Aug 28, 2018