رائے ونڈ(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رانا جمیل احمد منج نے کہا کہ عمران خان کی تبدیلی کے دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں عمران خان کے قول و فعل کے تضاد نے ثابت کردیا ہے کہ ایمانداری اور کرپشن کے خاتمہ کی باتیں عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے تھیں۔ کنٹینر پر جن کووہ چور، ڈاکو اور قاتلوں کی جماعت کہتے رہے آج وہ ہی ان کے ساتھی ہیں۔عوام دھاندلی شدہ الیکشن کو مسترد کر چکے ہیں،عمران خان بولنے اور اعلان کرنے سے قبل ماہرین سے مشاورت کر لیا کریں تو بہتری ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں عوام نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو پر اعتماد کا اظہار کرکے ثابت کردیا ہے کہ ملک میں سب سے بڑی جمہوری پارٹی اس وقت بھی پیپلز پارٹی ہے،انہوں نے کہا کہ دعوئوں کی لمبی فہرست عمران خان کے لیے وبال بن جائے گی۔ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا ہے دھاندلی زدہ حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی۔