لاہور ( خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق رکن قومی بیلم حسنین نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور فریال تالپور پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا صرف الزام ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں، نیب کو معلوم ہونا چاہیے کہ آصف علی زرداری سات سال قیدمیں رہے اور کوئی الزام ثابت نہی ہوا ۔ آصف علی زرداری جدید اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھنے والے لیڈر ہیں جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں سی پیک اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبوے شروع کئے جنہیں دنیا پاکستان کی ترقی کا ضامن قرار دے رہی ہے ، وہ گزشتہ روز پنجاب سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں ۔بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ آصف علی زرداری اور فریال تالپور خاندانی لوگ ہیں وہ ملک کے خزانے کو نہیں لوٹ سکتے ،7 سالوں میں مسلم لیگ ن کی حکومت سات برسوں میں آصف علی زرداری پر کرپشن ثابت نہیں کر سکی تو اب نیب کیا ثابت کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں نے کرپشن ثابت نہ ہونے پر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو باعزت بری کر دیا تھا۔