وزیراعظم عمران خان سب سے پہلے ڈیم کی تعمیر چاہتے ہیں: شمسہ علی

لاہور ( خبر نگار ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ ہمارے قائد عمران خان اپنے وعدے کے مطابق 100 دنوں میں عوام کو منشور کے مطابق نتائج دیں گے۔ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لا کر وطن عزیز کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے۔ عمران خان ایک ایسی شخصیت کا نام ہے جسے دولت شہرت کا لالچ نہیں ، وہ صرف اور صرف ملک و قوم کا سوچتے ہیں اور اپنے پاک وطن کو دنیا کی ترقی یافتہ قوموں میں کھڑا کرنے کے لئے دن رات ایک کر دیں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان سب سے پہلے ڈیم بنانا چاہتے ہیں تاکہ ملک کو سابق مفاد پرست اور قومی لٹیروں کی جانب سے دھکیلے گئے اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لایا جا سکے، ملک میں انرجی کا بحران ختم ہو گا تو ترقی کا پہیہ چلے گا اور لوگ کوخوشحال ہوں گے ۔وزیر اعظم عمران خا ن ملک سے کرپشن اور کرپٹ افراد کا خاتمہ چاہتے ہیں تاکہ عوام کے خون پسینے کی کمائی سے حاصل ہونے والے خزانے کو اسی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...