گستاخانہ خاکے بنانے والے امن دشمن، حکومت معاملہ ہر عالمی فورم پر اٹھائے: ملکہ ریاست

Aug 28, 2018

لاہور ( پ ر) مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور معروف سماجی ورکر ملکہ ریاست نے کہا ہے کہ کوئی مسلمان نبی کریمؐ کی شان مبارک میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔ ہماری جانیں آپؐ کی آبرو پر قربان ہیں۔ گستاخانہ خاکے بنانے والے امن کے دشمن ہیں۔ حرمت رسولؐ ہمارا سب سے بنیادی حق ہے۔ حقوق انسانی کے عالمی ادارے اس گستاخی کا نوٹس لیں۔ کسی بھی نبی کی شان میں گستاخی پر موت کی سزا کا عالمی قانون بنایا جائے۔ حکومت اس مسئلے کو ہالینڈ کی حکومت سمیت ہر عالمی فورم پر سنجیدگی سے اٹھائے۔ ایسی شر انگیزی پھیلانے والے معافی کے قابل نہیں ہیں۔ مسلمان دنیا میں امن چاہتے ہیں جبکہ ایسی حرکتیں کرنے والوں کی وجہ سے بدامنی ہو سکتی ہے۔ اقوام متحدہ ان مقابلوں کا انعقاد رکوانے کیلئے کردار ادا کرے۔ تمام مسلمان ملک ہالینڈ کا سفارتی بائیکاٹ کر دیں۔

مزیدخبریں