وزیراعظم عمران خان نے فلاحی پاکستان کی بنیاد رکھ دی:سعدیہ سہیل رانا

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے فلاحی پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے اب پاکستان سے غربت کا خاتمہ ہو جائے گا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے تعمیر و ترقی اور تعلیم کے شعبے میں انقلاب برپا کرے گی۔ عام انتخابات میں تحریک انصاف کو ووٹ دے کا اپنا مستقبل محفوظ کیا ہے عوام کے اس تاریخی فیصلے نے پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کے لئے ایک نیا موڑ دیا ہے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی سے جمہوریت اور فیڈریشن مضبوط ہو رہی ہے، تحریک انصاف پاکستان کو سیاسی، معاشی اورسفارتی میدان میںدرست سمت پرگامزن کرے گی۔ اپوزیشن والے شعبدہ بازی اورلفاظی سے عوام کا مائنڈ سیٹ نہیں بدل سکتے۔ عوام کا تحریک انصاف کی قیادت پرگہرا اعتماد ان کے خلوص اوران کی نیک نیتی کانتیجہ ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کا طرز سیاست پاکستان کے قومی مفادات سے متصادم ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...