عمران خان نظریاتی لیڈر‘ قوم میں تبدیلی کاشعورپیداکیا: عکاشہ مجاھد

Aug 28, 2018

لاہور( خصوصی نامہ نگار)عمران خان کاوزیراعظم بنناخوش آئندہے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے اورپاکستان کوریاست مدینہ اورفلاحی مملکت بنانے کے عزم پر ہم انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار دارالسلام کے مینجنگ ڈائریکٹر عکاشہ مجاھد نے کیا۔انہوں نے کہ عمران خان ویژ نری لیڈرہیں جنہوں نے قوم میں تبدیلی کاشعورپیداکیاہے خاص کر پاکستان کوریاست مدینہ اورفلاحی مملکت بنانے کاعمران خان کا عزم قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہ پاکستان اس وقت لاتعداد اور بیشمار قسم کے اندرونی و بیرونی خطرات سے دوچارہے۔ملک کودرپیش مسائل میں سے سرفہرست دہشت گردی،غربت، مہنگائی ،لوڈشیڈنگ اورسیاسی انتشار ہے یہ مسائل ملک کومعاشی طورپرکمزورکرہے ہیں ان مسائل کاحل بہت ضروری ہوچکاہے۔ان کوحل کئے بغیرہماراملک ترقی کی راہ پرگامزن نہیںہوسکتاہے۔

مزیدخبریں