لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان طبی کانفرنس کے رہنمائوں پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی، حکیم محمد افضل میو، حکیم احمد حسن نوری، حکیم امجد وحید بھٹی، حکیم عطاء الرحمٰن صدیقی، حکیم طاہر نوید جنجوعہ، حکیم حامد محمود، حکیم ڈاکٹر عمر فارو ق گوندل، حکیم محمد ابو بکر اور ڈاکٹر سکندر حیات زاہد، پروفیسر حکیم سید عمران فیاض نے وفاقی وزیرِ صحت عامر محمود کیانی اور صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو وزارت صحت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی ملک میں صحت کو درپیش مسائل اور چیلنجز کو وزیر اعظم عمران خان کی انتھک قیادت میںحل کرنے میں اپنا اپنا کر دار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے سمیت ہر بل ادویات کے شعبے میں بھی بہتری کی ضرورت ہے۔