کاہنہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نظریاتی سیاست کو دفن کر کے مفادات کی سیاست کوترجیح دے رہی ہے زرداری ایک پیشی پر پی ٹی آئی سے ڈر کر متحدہ اپوزیشن کے صدارتی امیدوار کے سامنے اپنے امیدوار کو کھڑا رکھا تاکہ پی ٹی آئی کا صدارتی امیدوار بڑی آسان سے جیت جائے۔ پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو والی نظریاتی اور جمہوریت پسند پارٹی نہیں رہی زرداری نے مفادات کی سیاست کو پروان چڑھا کر پنجاب سے پیپلز پارٹی کا صفایا کروا دیا ہے شہید محترمہ کے دور میں حکومتی حکمرانوں کے خلاف جو بھی اتحاد بناتی اس کی قیادت اور انجام تک پہنچاتی۔