کینٹ سے الائشیں اٹھانے‘ صفائی کے بہتر ین انتظامات پر عوام کا اظہار مسرت

لاہور(پ ر)عید الاضحی کے موقع پر کینٹ لاہور میں قربانی کی آلائشیں فوری اٹھانے اور فضلے کو بروقت ٹھکانے لگانے کے موثر انتظامات یقینی بنانے پر رہائشیوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عید الاضحی پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے موقع پرکنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے اور اسٹیشن کمانڈرکی قیادت میںسی ای اوعمران گلزار اور ایڈیشنل سی ای او عمارہ عامر سمیت چیف سینٹری انسپکٹرسید امجد علی شاہ کی پوری ٹیم نے بہترین پلاننگ اور خصوصی توجہ سے عید کے تینوں دن صفائی آپریشنز کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھاجس کی بدولت پورے علاقے میں قربانی کی آلائشیں گلیوں ، پلاٹوں یا سڑک کنارے پڑی رہنے کی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی ۔ایگزیکٹوآفیسرعمران گلزارتینوں دن خودفیلڈ میں رہے اور تمام کاموں کی خود نگرانی کرتے ہوئے سٹاف کو ضروری ہدایات بھی جاری کرتے رہے، وائس چئیرمین شاہد علی شیخ نے مختلف وارڈوں کا دورہ کیااور عملے کی لگن اور محنت کو خصوصی طور پر سراہا۔

ای پیپر دی نیشن