پیپلزپارٹی قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے: شریف انصاری

فیروز والا (نامہ نگار) پیپلز پارٹی شاہدرہ کے رہنما حاجی محمد شریف انصاری اور چودھری عبدالرشید نے مشترکہ بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی نہ پہلے کبھی انتقامی کارروائیوں سے ڈری ہے اور نہ آئندہ ڈرے گی۔ پاکستان پیپلزپارٹی قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ناکردہ گناہوں کی بھی سزائیں بھگتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن