لاہور(خبر نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کی کردار کشی کی جارہی ہے۔ گیارہ سال بے گناہ آصف علی زرداری نے جلیں کاٹیں لیکن اس دوران بھی ان کے خلاف کچھ نہ ثابت ہو سکا اور وہ باعزت بری ہوئے اور اب پھر انہیں بلا وجہ کی الزام تراشی کرکے عدالتوں کے چکر لگوائے جارہے ہیں ۔ اب بھی ان کے خلاف کچھ ثابت نہ ہو گا اور ہمارے مخالفین اسی طرح سے ناکام اور نامراد ہی رہیں گے ۔ کچھ لوگوں کی یہ خواہش ہے کہ کسی نہ کسی طرح سے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو تنقید کا نشانہ بنا کر اپنی سیاست چمکائی جائے اور وہ اسی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف ہر دور میں ہی انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہا ہے اور اب بھی کچھ لوگ متحرک ہو چکے ہیں لیکن انہیں کچھ بھی نہیں ملے گا ۔