لاہور( خصوصی نامہ نگار) جامعتہ المنتظر میںدرجہ اجتہاد پر فائزہونے کے لئے بنیادی تعلیم درس خارج کی کلاسوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ ترجمان کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر حافظ ریاض حسین نجفی ہفتہ میں پانچ دن درس خارج دیتے ہیں۔ جس میں لاہور سے علما اورطلبا شریک ہورہے ہیں۔ واضح رہے کہ درس خارج عراق، شام اور ایران کے بعد پاکستان میں کراچی اور حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظرلاہور میں جاری ہے ۔جوکہ کسی بھی عالم دین کو مجتہد کے درجہ پر فائزہونے کے لئے ضروری ہوتا ہے۔