لاہور(خبرنگار)گورنمنٹ فاطمہ گرلز ہائی سکول‘ فین روڈکی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ سمسانی روڈکی طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریۂ پاکستان‘ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے نیو بحریہ سکول آف سائنس گوہاوا ایئرپورٹ روڈ‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ نشاط کالونی‘ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول‘ مورانوالہ تحصیل فیروزوالہ اورگورنمنٹ ملت ہائی سکول‘ مورانوالہ تحصیل فیروزوالہ کا وزٹ کیا۔ تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد725تھی۔