لاہور (پ ر) شاعر و ادیب اور محقق ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کی دو نئی کتابیں منظر عام پر آئی ہیں۔ ’’فکر اقبال میں انسانی مسائل کا حل‘‘ 240 صفحات پر مشتمل ہے جسے معروف اشاعتی ادارے ’’بک کارنر‘‘ جہلم نے شائع کیا ہے۔ اس کتاب میں ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کے 10 اہم مضامین شامل ہیں۔ ’’انسانیت کے مسائل اور فکر اقبال، تہذیبوں کا تصادم اور فکر اقبال، انسانی اخلاقی اقدار اور فکر اقبال، ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے معاشی نظریات، صنفی مسائل کا حل، فکر اقبال کی روشنی میں، اقبال کی کائنات ہر عہد کی عکاس، 21ویں صدی میں اقبال کا پاکستان، اقبال اور اسلامی ثقافت، دفاع وطن قرآن، حدیث اور فکر اقبال کی روشنی میں، برعظیم پاک و ہند کے حالات کا اقبال پر اثر، تہذیبوں کے درمیان مکالمہ اور فکر اقبال‘‘ ایسے منفرد موضوعات پر مشتمل یہ کتاب اقبال شناسی میں خاص اہمیت کی حامل ہے۔ دوسری کتاب ’’گولڈ میڈلسٹ کارکنان تحریک پاکستان‘‘ میں سرگودھا سے تعلق رکھنے والے ان 32 احباب کا تعارف ہے جنہیں تحریک پاکستان ورکرز نے گولڈ میڈل کا اعزاز بخشا۔ یہ کتاب سرگودھا کے تاریخی سیاسی، علمی و ادبی مقام کا مرتبہ کا تعین کرتی ہے۔