گستاخانہ خاکے: وزیراعظم عمران خان کا اعلان ہمارے دل کی آواز ہے: اشرف آصف جلالی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ و تحریک لبیک اسلام سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے سینٹ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف متفقہ طور پر منظور ہونے پر سینٹ کو ہدیہ تبریک پیش کیا ہے انہوں نے کہا سینٹ میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کے بارے میں لائحہ عمل پیش کیا ہے وہ ہمارے پیش کردہ مطالبات کا ایک حصہ ہے آو آئی سی اور اقوام متحدہ میں اس مسئلے کو اٹھانے کا عمران خان کا اعلا ن ہمارے دل کی آواز ہے اور خوش آئند ہے ویسٹ کو سمجھانے کیلئے ھولو کاسٹ کا جو حوالہ ہم ایک مدت سے پیش کر رہے ہیں آج سینٹ میں عمران خان نے وہی پیش کیا ہے مگر یہ تمام جدوجہد تب کارگر ہے ہالینڈ کو گستاخانہ نمائش روکنے پر مجبورکر دیا جائے مسلمانوںحد درجہ دل آزاری اور توہین رسالتﷺ کے جرم کی وجہ سے گیرٹ ولڈرز کو گرفتار کرایا جائے اور انٹر نیشنل سطح پر ناموس انبیاء علیہم اسلام کیلئے قانون سازی کروائی جائے اگر حکومت اس عظیم راستے پر آگے بڑے گی تو تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ و تحریک لبیک اسلام اس کا بھرپور ساتھ دے گی، دریں اثنا تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ و تحریک لبیک اسلام کے قائدین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی، حضرت میاں ولید احمد شرقپوری، حضرت پیر محمدسیدنوید الحسن مشہدی، مفتی میاں تنویر احمد کوٹلوی، مفتی محمد عابد جلالی نے اپنے مشترکہ بیان میں پوری دنیا کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے 31اگست جمعہ کے موقع پر یوم ہالینڈ مردہ باد منایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن