سینٹ مذمتی قرارداد کا خیرمقدم، او آئی سی گستاخانہ خاکے رکوا ئے: طاہر القادری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ توہین آمیز خاکوں پر سینٹ کی مذمتی قرارداد اور معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائے جانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ او آئی سی بھی اس معاملے پر اپنا سیاسی، سفارتی، مذہبی، ملی اور عالمی کردار ادا کرے اور توہین آمیز خاکوں کے مقابلوں جیسے نفرت اور اشتعال انگیز عمل کو ختم کروائے، بین المذاہب تصادم جلتی پر تیل کا کام کریگا اور اس کو انسانیت کے دشمن، دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرینگے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیغمبر اسلام حضور نبی اکرمؐ تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجے گئے، ان کی تعلیمات امن و رواداری، محبت و اعتدال، برداشت اور انسانی حقوق کے احترام پر مبنی ہیں، دنیا کا کوئی مذہب مقدس ہستیوں، رسولوں، پیغمبروں، مقدس کتابوں کی اہانت کی اجازت نہیں دیتا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ توہین آمیز خاکوں سے بین الاقوامی نفرت اور تصادم جنم لے گا، اس توہین آمیز رویے اور سوچ میں تبدیلی لائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...