رباط (انٹرنیشنل ڈیسک) مراکش کے معروف پاپ گلوکار 33 سالہ سعدالمجرد کو فرانسیسی پولیس نے خاتون کے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ اس کی رہائی کے لئے احتجاج کیا گیا۔ مراکشی گلوکار کو 26 اگست کو پولیس نے ایک خاتون کی شکایت کے بعد گرفتار کیا۔
پاپ گلوکار سعد المجرد گزشتہ 8 سال میں تیسری بار غیر ملکی خواتین کے ساتھ ‘ریپ’ اور جنسی تشدد کے الزامات میں گرفتار ہوئے۔ اس واقعے سے قبل بھی وہ 2 بار غیر ملکی خواتین کے ساتھ ‘ریپ’ اور جنسی تشدد کے الزامات کی وجہ سے گرفتار ہوچکے ہیں۔ سعد المجرد 2 سال قبل اکتوبر 2016 میں فرانس میں ہی ایک دوشیزہ کو ‘ریپ’ اور جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار ہوئے تھے۔ تاہم بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔