صفائی کی خراب صورتحال پربلدیاتی نمائندوں پر دبائو ہے:رضوان کھوکھر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رہنما وائس چیئرمین یوسی 4 رضوان احمد کھوکھر نے کہاہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے آلائشیں اٹھانے ا ور صفائی کے انتظامات ناکافی تھے ، شہر میں صفائی کی خراب صورتحال کے باعث منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کی جانب سے شدید دبائو کے شکار ہیں ، انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نظام میں وائس چیئر مینوں کو بالکل ہی بے اختیار رکھا گیا اور الیکشن میں انہیں ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا گیا جس کے خلاف وائس چیئرمین مختلف مواقعوں پر اپنا احتجا ج بھی ریکارڈ کراتے رہے ہیںلیکن اسکے باوجود نہ تو فنڈز اور نہ ہی دیگر معاملات میں انکی کوئی شنوائی ہو سکی ہے ، یونین کونسل میں عام انتخابات کی وجہ سے ترقیاتی کام رک گئے تھے حلقے کی دو بڑی سڑکوں کی تعمیر اگلے چند روز میں شروع ہو جائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن