گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سر براہی میں گوجرانوالہ اور گردونواح میںصحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2فوڈ پوائنٹس کوناقص اشیائے خورونوش کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سر بمہر کر دیا۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر208,700کے جرمانے عائد کیے ۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میںمضرصحت غذا تلف کرتے ہوئے متعددفوڈ پوائنٹس ،بیکرز ،ہوٹلز،پروڈکشن یو نٹس، ریسٹورنٹس اور کر یانہ سٹورز کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر وارننگ نو ٹسز جاری کیے گئے۔