سپریم کورٹ میں گن اینڈکنٹری کلب کیس کی سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے گن اینڈکنٹری کلب اراضی سے متعلق رپورٹ جمع کراتے ہوئے عدالت کو بتایا ہے کہ حکومتی کمیشن نے کلب کے انتظامات سنبھال لئے ہیں۔ جس پر سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس نمٹادیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے گن اینڈ کنٹری کلب ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ گن اینڈکنٹری کلب اراضی سے متعلق رپورٹ جمع کرادی ہے،حکومتی کمیشن نے کلب کے انتظامات سنبھال لئے ہیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگرایساہے توکلب کے معاملات کوزیرالتوانہیں رکھناچاہئے،حکومتی کمیشن کلب کے معاملات کودیکھے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پی سی بی کوزمین چاہئے تووہ سی ڈی اے سے رابطہ کرے،سی ڈی اے پی سی بی کی اراضی کے معاملے کودیکھے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے گن اینڈ کنٹری کلب کیس نمٹا دیا۔
سپریم کورٹ نے گن اینڈکنٹری کلب ازخودنوٹس نمٹادیا
Aug 28, 2018 | 14:12