مسلم حکمران اسلامی غیرت و حمیت سے خالی ہو چکے ہیں:قاری محمد زوار بہادر

لاہور(خصوصی نامہ نگار)بھارتی مظالم کے خلاف اور مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کے خلاف اورکشمیری عوام کی حمایت کے لئے احتجاجی پروگرام مرتب کرنے کیلئے جمعیت علماء پاکستان کے دفتر میںعلامہ قاری محمد زوار بہادر کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں حافظ نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین ،محمد ارشد مہر، رشید احمد رضوی اوردیگر نے شرکت کی۔جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ مسلم حکمران اسلامی غیرت و حمیت سے خالی ہو چکے ہیں۔ بحرین اورمتحدہ عرب امارات کے حکمرانوں کا دنیا کے سب سے بڑے دہشتگرد مودی کوسب سے بڑا اور امن ایوارڈ دے کر مظلوم کشمیری عوام مائوں، بہنوں اور مسلم شہداء کے خون سے غداری ہے ۔

ای پیپر دی نیشن