مفتی عبد الرحیم ، علامہ ناظر عباس تقوی اور مولانا عبد المنان انورنے آزادی ٔ کشمیر مارچ کی حمایت کر دی

کراچی (نیوز رپورٹر)جماعت اسلامی کی جانب سے اتوار یکم ستمبر کو شاہراہ فیصل پر 3بجے دن ہونے والے ’’آزادی ٔ کشمیر مارچ ‘‘ کے سلسلے میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام سے ملاقاتوں اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے جامعۃ الرشید کے مہتمم مفتی عبد الرحیم سے ملاقات کی اور ان کو مارچ میں شر کت کی دعوت دی ۔ ملاقات میں نائب امیر کراچی برجیس احمد ، امیر ضلع شمالی محمد یوسف اور جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد الوحید بھی موجود تھے ۔۔دریں اثنا جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز اور ڈپٹی سیکریٹری یونس بارائی نے اسلامی تحریک پاکستان کے صوبائی صدر علامہ ناظر عباس تقوی اور جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزی رہنما مولانا عبد المنان انور سے ملاقات کی اور ان کو مارچ میں شر کت کی دعوت دی ۔

ای پیپر دی نیشن