کراچی(نیوز رپورٹر)کراچی کے تاجروں، ادبی و معزز شخصیات نے ملک میں جاری معاشی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملک کومعاشی بحران سے نکالنے کے لیے حکومت کو اہم تجاویزددینے پر اتفاق کیا ہے جوباہمی مشاورت کے بعد حکومت کو ارسال کی جائیں گی۔اس بات کا فیصلہ مفکرین ِ پاکستان کے ماہانہ اجلاس میں کیا گیا جس میں سابق گورنر سندھ جنرل (ر)معین الدین حیدر،سابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس وجیہہ الدین احمد، سابق کمشنر کراچی شفیق الرحمان پراچہ،کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کسٹم سب کمیٹی کے چیئرمین وسیم الرحمان،سابق چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی پروفیسر انوار احمد زئی،دوست محمد فیضی، میاں ارشاد،عابد خان،شکیل الرحمان، جمیل احمد غزنوی، ڈاکٹر جاوید منظر، جسٹس ( ر) حاذق الخیری، برگیڈیئر(ر) پروفیسر ڈاکٹر نسیم اے خان،چیئرمین سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان، محمد رئیس و دیگر شریک تھے۔اجلاس میں ملک کے موجودہ حالات اور باہمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا جبکہ تمام شرکاء سے درخواست کی گئی کہ وہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے آئندہ اجلاس میں اپنی تجاویز پیش کریں جو باہمی مشاورت کے بعد وفاقی حکومت کو بھیجی جائیں گی تاکہ ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوسکے۔
ملک کی بگڑتی معاشی صورتحال پر مفکرین پاکستان فکر مند
Aug 28, 2019