کراچی(خبرنگار) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی قیادت میئرکراچی وسیم اختر سے ناراض‘ بغیر اجازت مصطفی کمال کا گاربیج پروجیکٹ ڈائریکٹر کا آرڈر جاری کرنے پر جماعت کے رہنماء ان پر برہم جس کے بعد میئر کراچی نے چند گھنٹوں بعد ہی اپنے آرڈر واپس لے لئے۔ باخبر ذرائع کے مطابق میئرکراچی وسیم اختر کی تین سالہ کارکردگی سے ان کی جماعت کے رہنما ناخوش نظر آتے ہیں ان کے خلاف کئی شکایات بھی جماعت کو موصول ہوتی رہی ہیںجس کے بعد جماعت کی قیادت میئر کراچی کے تبدیلی کے بارے میں بھی غور کررہی ہے ایسے وقت میں میئر کراچی نے قیادت سے اجازت لئے بغیر اتنا بڑا اقدام اٹھاکر اپنے لئے اور مسائل پیدا کرلئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میئر کراچی کے اس اقدام کے بعد جماعت کے مرکزی رہنما ان سے شدید ناراض ہیں اورا ن سے اس اقدام کی وضاحت بھی طلب کرلی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ میئر کراچی کی تبدیلی کے امکانات بہت زیادہ ہوگئے ہیں۔