ساہیوال، ننکانہ صاحب‘ منڈی فیض آباد (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) غیرت کے نام پر ساہیوال میں بھابھی کو، ننکانہ میں 22 سالہ بہن کوقتل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی چک 52 فائیو ایل میں اوکاڑہ تعینات پولیس کانسٹیبل جاوید اخترکی بیوی زینت چار بچوں کی ماں کو خاوند کی عدم موجودگی میں بچوں کے سکول جانے کے بعد پسٹل سے گولیاں مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا اور بھائی کو ٹیلی فون پر بتایا کہ اس نے غیرت کے نام پر بھابھی کو قتل کر دیا۔ مقتولہ کے والدین کا کہنا ہے کہ مقتولہ اپنے دیور ابوبکر آوارہ گردی سے منع کرتی تھی جس پر اسے ملزم نے قتل کیا ہے ننکانہ صاحب نواحی گائوں مرزا پور کے رہائشی محمد رفیق کے بیٹے ایان علی نے بدچلنی کے شبہ پر اپنی22 سالہ حقیقی بہن سعدیہ یبی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس تھانہ منڈی فیض آباد نے والدہ مسرت بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔