ریمنڈ ڈیوس کی طرح گولیاں برسا کر ارشاد رانجھانی کو مارا گیا: سندھ ہائیکورٹ

کراچی (وائس آف ایشیا) سندھ ہائیکورٹ میں ارشاد رانجھانی قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس میں کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی طرح گولیاں برسا کر ارشاد رانجھانی کو مارا گیا۔ ارشاد جسٹس صلاح الدین پہنور نے ملزموں کے وکلاء پراظہار برہمی کیا۔ انہوں نے رانجھانی قتل کیس سے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے کیا کہ رانجھانی نے جو کچھ بھی کیا لیکن اسے قتل کرنا ناجائز تھا، گولیاں برساکرارشاد رانجھانی کو مارا گیا۔ جسٹس صلاح الدین پہنور نے کہا کہ لوگوں کوقریب نہیں آنے دیا گیا، ایمبولینس والے کوبھی نہیں اٹھانے دیا گیا۔ عدالت نے پولیس اہلکار ریاض کی درخواست ضمانت پر 3 ستمبر کو دلائل طلب کر لیے۔

ای پیپر دی نیشن