اسلام آباد (نیٹ نیوز) قومی ائیرلائن انتظامیہ نے ادارے میں جعلی تعلیمی اسناد کے ذریعے نوکریاں حاصل کرنے اور غیرقانونی چھٹیاں کرنے والے ملازمین کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے متعدد کو فارغ کر دیا۔ پہلے مرحلے میں شعبہ فلائٹ سروسز سے تین ایئر ہوسٹسز اورفلائٹ سٹیورڈز کو فراغت کے پروانے جاری کر دیئے گئے۔ ایئرہوسٹس صدف نواز، ارم قادر اور شہاب تنویر کو ایئرلائن قوانین کے برخلاف لمبی رخصت کی وجہ سے ملازمتوں سے برطرف کیا گیا۔ اس کے علاوہ ایئرہوسٹس تھریسا کارڈوزا کو بی اے کی جعلی ڈگری جمع کروانے پر نوکری سے برطرف کیا گیا۔ برطرف ملازمین کو ایئرلائن قوانین کے تحت پہلے شوکاز لیٹرز بھی جاری کئے گئے جن کا جواب داخل نہ کروایا گیا۔