اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بلاول بھٹو زرداری نے آصف زرداری کو مبینہ طور پرمناسب طبی سہولیات نہ ملنے پر حکومت کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا ہے۔ ٹویٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری سے جیل میں ملاقات کی ہے۔ جنہیں کسی جرم کے بغیر قید کیا گیا ہے۔ سرکاری ڈاکٹروں نے زرداری کو ہسپتال لے جانے کا کہا ہے لیکن حکومت سرکاری ڈاکٹرز کا مشورہ نہیں مان رہی، حکومت کے خلاف عدالت جارہے ہیں، والد کو کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی نے زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت انتقام کی ضد پر اڑی ہے‘ انتقامی سرکار پیپلز پارٹی کو جھکا نہیں سکتی۔ شیری رحمن نے کہا کہ ڈاکٹرز نے آصف علی زرداری کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی ہے۔
زرداری کو طبی سہولتیں نہ دینے پر حکومت کیخلاف عدالت جائوں گا: بلاول
Aug 28, 2019