بھارت کشمیر میں مظالم بند، فوج واپس بلائے، مذہبی آزادی دے: امریکی ارکان کانگریس

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ کے سینیٹر گیری پیٹرز نے پاکستانی امریکن ڈیموکریٹ طاہرجاوید کی جانب سے ٹیکساس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ظاہر کی اور مطالبہ کیا کہ بھارت فوج واپس بلائے اور لوگوں کو مذہبی آزادی دے۔گیری پیٹرز نے یقین دہانی کرائی کہ وہ مسئلہ پر دیگر اراکین سینٹ سے بات کریں گے اور سینٹ میں قراردادپیش کی جائے گی۔ دوسری جانب طاہرجاوید کا کہنا تھا کہ کشمیر میں مواصلاتی رابطے بحال کئے جائیں۔ مقبوضہ کشمیرمیں بارہ لاکھ افراد قیدیوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور اْنہیں خوراک اور دوائوں تک رسائی بھی نہیں ہے۔ علاوہ ازیں امریکی رکن کانگریس الہان عمر بھی کشمیر میں مظالم پر بول پڑیں۔ الہان عمر نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مواصلاتی رابطے بحال کئے جائیں۔ دنیا کشمیر میں مظالم مذہبی آزادی اور حقوق کی پامالی پر آواز اٹھائے۔ حقائق دنیا تک پہنچانے کی آزادی ہونی چاہئے۔ بھارت کشمیر میں مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی بند کرے۔

ای پیپر دی نیشن