دبئی(آئی این پی) فارم اور فٹنس ثابت کرنے کا عزم لیے شعیب ملک جمعرات کو دبئی سے ویسٹ انڈیز روانہ ہوںگے جب کہ آل رائونڈر کیریبیئن پریمیئر لیگ میں گیانا ایمازون واریئرز کی قیادت کریں گے۔دبئی میں اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ شعیب ملک نے حال ہی میں شادی کرنے والے حسن علی اور سامیعہ کی میزبانی کرتے ہوئے ان کی آئندہ زندگی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،اب آل رانڈر کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شرکت کیلیے جمعرات کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوںگے۔ ٹرینیڈاڈ میں 4ستمبر کو شروع ہونے والے ایونٹ کا فائنل 12اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔گذشتہ سال کی رنرز اپ ایمازون واریئرز کی قیادت کرتے ہوئے شعیب ملک کو اپنی فارم اور فٹنس ثابت کرنے کا موقع ملے گا،گذشتہ دنوں انھوں نے کینیڈا پریمیئر لیگ میں213کی اوسط اور161 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے۔
کیریبیئن لیگ، شعیب ملک گیانا کی قیادت کریں گے
Aug 28, 2019