کوالالمپور، ملائشیا( اسپورٹس ڈیسک)اے آئی پی ایس ایشیا کے چار رکنی وفد نے صدر ستام ال سہلی کی قیادت میں ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے سیکرٹری جنرل داتو ونڈسر جان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد میں اے آئی پی ایس ایشیا کے سینئر نائب صدر ہی ڈون جنگ، نائب صدر ونڈسر جان اور سیکرٹری امجد عزیز ملک شامل تھے۔اے ایف سی کے سیکرٹری جنرل نے ایشیا میں اسپورٹس جرنلسٹس کی ترقی و فروغ کے لئے اے آئی پی ایس ایشیا کی کاوشوں کو سراہا اور ایشیا بھر میں ایشیائی فٹبال مقابلوں کے دوران اسپورٹس جرنلسٹس الخصوص کم عمر اسپورٹس جرنلسٹس کے لئے ورکشاپس سمیت انہیں فٹبال مقابلوں کی کوریج کے لئے سہولتوں کی فراہمی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ اے آئی پی ایس ایشیا کے صدر کے صدر ستام ال سپہلی نے اے ایف سی کے صدر شیخ سلمان اور سیکرٹری جنرل داتو ونڈسر جان کو ان کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور امید دلائی کے دونوں ایشیائی تنظمیں باہم مل کر ایشیا میں اپنی خدمات کی انجام دہی کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔