خواتین کھلاڑی مثبت انداز میں بھرپور محنت کریں، سلیم جعفر

Aug 28, 2019

ایبٹ آباد (این این آئی) پاکستان کی جونئیر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سابق فاسٹ بائولر سلیم جعفر نے خواتین کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ وہ مثبت انداز فکر بھرپور محنت اور لگن کو اپنا شعار بناتے ہوئے آنے والے مقابلوں کے لئے اپنے آپ کو تیار کریں اور کامیابیوں کی بلندیوں کو چھونے کیلئے کوئی کسر روا نہ رکھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں جاری قومی خو اتین کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے موقع پر کھلاڑیوں کو خصوصی لیکچر دیتے ہوئے کیا جبکہ کیمپ کمانڈنٹ مارک کولز سمیت تربیتی کیمپ سے متعلقہ تمام آفیشلز بھی اس موقع پر موجود تھے سلیم جعفر نے خصوصی طور پر فاسٹ بائولنگ سے وابستہ خواتین بائولرز کو بائولنگ میں بہتری لانے کے لئے اور اپنے کھیل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے حوالے سے ٹپس بھی دیں اور عملی طور پر اس کی مشق بھی کرائی اور ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو ہدایت کی وہ پاکستانی پرچم کی سر بلندی کے لئے ہر طرح کی صورتحال سے اپنے آپ کو ہم آہنگ کرتے ہوئے اپنے ملک کی عزت اور وقار کے لئے دن رات ایک کر دیں قبل ازیں قومی خواتین کرکٹ کیمپ میں شریک کھلاڑیوں نے پاکستان کے خوبصورت ترین پفر گالف کلب کا دورہ کیا اور گالف کے کھیل میں اپنی مہارت ثابت کرنے کی کوشش کی پاکستانی خواتین کھلاڑیوں کی ٹیم مینجمنٹ بمعہ کھلاڑیوں کے انتہائی خوش نظر آئی اس دورے میں انہوں نے بھرپور انجوائے کیا اسے اپنی حسین یادوںکاحصہ قرار دیا جبکہ دوسری جانب پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم فٹنس میں بہتری لانے کی غرض سے 28اگست کو پی ٹی سکول پی ایم اے کاکول کا بھی دورہ کرے گی اور پورا دن وہاں گزاریگی۔

مزیدخبریں