کراچی(اسپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی یونس خان کی والدہ انتقال کرگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر کی والدہ گزشتہ کچھ عرصے سے کافی علیل تھیں اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھیں۔وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں، آج صبح رضائے الہی سے ان کا انتقال ہوگیا ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق یونس خان کی والدہ کی تدفین مردان میں کی جائے گی۔واضح رہے مرد مردان کہلانے والے یونس خان وہ قابل فخر کرکٹر ہیں جنہوں نے دوسری اننگ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا بھی ریکارڈ بنایاہوا ہے۔یونس خان نے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کھیلنے والے ہرملک کیخلاف سنچری اسکور کی۔ یونس خان نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کیں۔ وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فاتح کپتان بھی رہے ہیں۔
لیجنڈسابق کپتان یونس خان کی والدہ انتقال کرگئی
Aug 28, 2019