کراچی کی صفائی بنیادی مقصد، بحث و مباحثہ سے گریز کیاجائے،علی زیدی

اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کلین کراچی کے حوالے سے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میرا بنیادی مقصد اس عظیم شہرکراچی کو ایک دفعہ کچرے سے پاک کرنا تھا۔میری خواہش تھی اور ہے کہ تمام ذمہ داران اور اہلیانِ کراچی کو متحد کرکے اس مقصد میں کامیابی حاصل کی جائے. میری کراچی کے تحریک اصاف کے صوبائی اور مرکزی اسمبلی کے ممبران سے گزارش ہے کہ مقصد کی کامیابی کیلئے فضول بحث و مباحثہ سے پرہیز کریں۔کراچی والوں کو بھی سمجھ آگیا ہے کہ اس عظیم شہر کے مسائل کا حل پست اور فرسودہ نہیں بلکہ نئی سوچ سے ممکن ہے. ہمارا بنیادی مقصد آج بھی وہی ہے کہ ملک کی پچیس فی صد شہری آبادی اور اقتصادی لحاظ سے اہم ترین شہر کراچی کے ماحول کو کچرے سے پاک کریں۔میری اہلیانِ کراچی سے گزارش ہے کہ ٹی وی پر نظر آنے والی منفی سیاست سے اپنے حوصلے کم نہ ہونے دیں. توجہ بنیای مقصد پر رکھیں اور مایوس نہ ہوں. ہر اندھیرے کے بعد روشنی لازم ہوتی ہے. مل کر ہی ہم نے کراچی صاف کرکے اس کی روشنیاں لوٹانی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن