لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ میں آج پنجہ آزمائی کرینگے۔ امریکہ میں سال کے آخری گرینڈ سلام میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور شائقین ٹینس کو زبردست مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ مینز ڈبلز مقابلوں میں پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور انکے میکسیکن جوڑی دار سانتیاگو گونزالز آج مہم کا آغاز کرینگے۔ مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں انکا مقابلہ آسٹریلیا کے جان پیر اور انکے فن لینڈ کے جوڑی دار ہنری کونٹینن سے ہوگا۔
اعصام الحق یو ایس اوپن ٹینس مینز ڈبلز ایونٹ میں آج پنجہ آزمائی کرینگے
Aug 28, 2019