اسلام آباد( محمد نواز رضا / وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے وزیراعظم عمران خان نے کاروباری طبقہ‘ اندرونی و بیرونی سرمایہ کاروں کی مشکلات دور کرنے اور نیب قوانین میں فوری تبدیلی کی ہدایات جاری کی ہیں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بیرونی سرمایہ کارکمپنیوں کو رعایات دینے کے ایشو پر وفاقی وزراء مراد سعید‘ مخدوم خسرو بختیار اور عمر ایوب کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ریلوے حادثات میں اضافہ کی باز گشت سنی گئی اندرونی و بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں کے بارے میں وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ بقایاجات کی وصولی‘ قوانین کی خلاف ورزی پر کوئی کمرومائز نہیں کیا جائے گا جبکہ وفاقی وزرائ مخدوم خسرو بختیار اور عمر ایوب نے مراد سعید کے موقف سے اختلاف کیا اور کہا کہ ہمیں ملک میں سرمایہ کارماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء مخدوم خسرو بختیار‘ عمر ایوب کے مؤقف کی تائید کی وفاقی وزیر شیخ رشید نے ریلوے بارے بریفنگ دی کہ 37 لاکھ لیٹر کی بچت ہوئی ہے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کشمیر کی صورت حال کے تناظر میں بھارت کے ساتھ زمینی اور فضائی راست بند کرنے کے معاملہ پر سیر حاصل بحث ہوئی تمام وزراء نے کھل کر بات کی لیکن کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔