انسانی حقوق کی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کے خصوصی طریقہ کار کے اختیارات کے حامل اٹھارہ ملکوں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں ایک تفصیلی خط لکھا ہے۔
انہوں نے خط میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کرائی ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں حق خودارادیت دینے سے انکار جنگی ہتھیار کے طور پر صنفی بنیاد پر تشدد، مواصلاتی نظام کی بندش، کرفیو کا نفاذ، بلاوجہ گرفتاریاں، بچوں کے ساتھ نارواسلوک اور مذہبی بنیاد پر مقدمے بازی شامل ہیں۔