ساہیوال‘ اوکاڑہ‘ بصیر پور‘ دیپالپور‘ رحیم یار خان (نمائندہ نوائے وقت ‘ نامہ نگاران‘ کرائم رپورٹر) مختلف مقامات پر 2 خواتین سمیت 4افراد نے خود کشی کر لی۔ ساہیوال میں راج پورہ کے قریب اوور ہیڈ برج سے نہر لوئر باری دو آب میں نامعلوم نوجوان نے نہر میں چھلانگ لگا کر جان دے دی۔تاہم اس خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی اور نہ ہی خود کشی کر نے والے نوجوان کا سراغ مل سکا۔ تحصیل دیپالپور کے نواحی قصبہ ڈی مہاراں والا کا رہائشی 22سالہ نوجوان وحید احمد نے گھریلو ناچاقی پر دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی مار کر زندگی کر خاتمہ کر لیا۔گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو آگ لگا کر خودسوزی کرنے والی 30سالہ عائشہ زوجہ مختیار احمد ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے دوران دم توڑ گئی۔ تھانہ بصیر پور کی آبادی مناظر والی کی رہائشی عائشہ نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی تھی اور اس کے جسم کا 80فیصد حصہ جل گیا تھا۔ رحیم یار خان میں طاہر پیر کی رہائشی 25 سالہ شازیہ بی بی کو اقدام خودکشی کرنے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں پر موجود ذرائع نے بتایا کہ 25 سالہ شازیہ نے گھریلو ناچاقی کے باعث ہونے والے جھگڑوں سے‘ دلبرداشتہ ہو کر اقدام خودکشی کیا جو طبی امداد ے باوجود جانبر نہ ہو پائی اور دم توڑ گئی۔