کراچی (نوائے وقت رپورٹ) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جمعرات کو ڈالر کی قدر ایک روپے کی کمی سے 167روپے 43پیسے پر بند ہوئی۔اوپن مارکیٹ ریٹ گھٹ کر 168 روپے پر بند ہوئی۔انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے پر اچھے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔