انقرہ(اے پی پی)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی کسی کی سر زمین، حاکمیت اور مفادات پر نظر نہیں تا ہم یہ اپنی ملکیت ہونے والی اقدار سے پیچھے نہیں ہٹے گا، ہمارا مقابلہ کرنے کی جرات ہے تو سامنے آئیں وگرنہ ہمارے راستے سے ہٹ جائیں۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے ضلع مش کے ملازگیرت نیشنل پارک میں فتح ملازگیرت کی 949 ویں سالانہ یاد کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران مشرقی بحیرہ روم سے متعلق اظہارِ خیال کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ اگر ہم کہتے ہیں کریں گے تو کر کے ہی رہیں گے، جس کا ہم ہرجانہ بھی ادا کریں گے، قیمت ادا کرنے کو اپنے سر مول لینے والے چاہیں تو ہمارے سامنے آجائیں وگرنہ ہمارے راستے سے ہٹ جائیں۔
کسی کی سر زمین، حاکمیت` اور مفادات پر نظر نہیں ،اپنی اقدار سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: طیب اردگان
Aug 28, 2020