آسٹریلیا، قرنطینہ پابندیوں کی خلاف ورزی پر خاتون کو 6ماہ قید کی سزا

Aug 28, 2020

کینبرا (این این آئی)آسٹریلیا میں کرونا وائرس کے حوالے سے قرنطینہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنیوالی خاتون کو چھ ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔آسٹریلوی ریاست وکٹوریا سے آنے والی 28 سالہ خاتون کو پرتھ شہر آنے پر ہوٹل میں 14 روز قرنطینہ میں رہنا تھا۔لیکن مذکورہ خاتون خفیہ طور پر شہر میں آئی اور اپنے ایک دوست کے گھر رہنے لگی، جہاں سے اسے گرفتار کر لیا گیا۔آسٹریلیا کے مغربی علاقوں میں قرنطینہ پابندیوں کی خلاف ورزی پر 12 ماہ قید اور 50 ہزار ڈالر کا جرمانہ ہے۔

مزیدخبریں