شیخ الحدیث مولانا نورالحق کی ایم پی اے عبدالرشید پرقاتلانہ حملے کی شدید مذمت 

کراچی(      نیوزرپورٹر             ) جمعیت علماء  اسلام ضلع جنوبی کے امیر این اے 246 لیاری سے ایم ایم اے کے سابق امیدوار شیخ الحدیث مولانا نورالحق، پی ایس 108 کے امیر مفتی اقبال بلوچ، جنرل سیکرٹری عبدالحق مخلص نے پی ایس 108 سے متحدہ مجلس عمل کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عبدالرشید کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے،اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہونا چاہیے لیکن وفاقی اور صوبائی حکومتیں امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں،افسوس ناک سانحہ کے تحقیق کرکے ملوث ملزمان کوجلد گرفتارکیاجائے اور ذمہ داران کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن