بھارت کرتار پور بارڈر کھول دے، پاکستان سکھ گورو وارہ پر بندھک کمیٹی کا مطالبہ

ننکانہ صاحب (نما ئندہ خصوصی)پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی نے ایک مرتبہ پھر بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرتار پور باڈر کو بھارتی سکھ یاتریوں کے لئے کھول دے،حکومت پاکستان کی طرف سے گوردوارہ کرتار پور میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں،بھارتی حکومت سکھ یاتریوں کو 20 ستمبر سے شروع ہو نے والے بابا گورونانک کے جوتی جوگ کے تہوار میں شرکت کے لئے بھی پاکستان آنے کی اجازت دے،پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے چیئر مین سردار ستونت سنگھ نے جنرل سیکرٹری سردار امیر سنگھ اور دیگر ممبران کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے ابھی تک سکھ یاتریوں کو کرتار پور گوردوارہ آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی،انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ حکومت پاکستان کی ہدائیت پر متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کی طرف سے سکھ یاتریوں کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...