وزیراعظم ملکی مفاد میں مشکل اور غیر مقبول فیصلے کرنے سے نہیں ہچکچاتے: فیاض چوہان 

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے آفس سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا  کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ پی ٹی آئی حکومت اور الائیڈ پارٹیز فار کرپشن کے گزشتہ ادوار میں بنیادی فرق ترجیحات کا ہے۔ گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ چارجز، کارکے رینٹل پاور پلانٹ اور آئی پی پی کیسز پر حکومتی اپروچ سب کے سامنے ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق مناسب اور بروقت حکمت عملی سے حکومت نے ان تینوں کیسز سے 1244 ارب کی مجموعی بچت کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے ذاتی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے عوامی فلاح کے میگا منصوبے مسترد کیے لیکن وزیرِ اعظم عمران خان عوام اور ملک کے مفاد میں مشکل اور غیر مقبول فیصلے کرنے سے نہیں ہچکچاتے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...