گوجرانوالہ: ناتجربہ کار ڈاکٹر  کے غلط انجیکشن لگانے سے 12 سالہ بچہ جاں بحق، ڈاکٹر گرفتار

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر )   نا تجربہ کار ڈاکٹر ایک اور معصوم کی جان لے گیا ۔ غلط انجیکشن لگانے پر 12 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ صدیق کالونی میں 12سالہ شمیر شاہد کو ڈاکٹر شاہد مسیح کے پاس لے کر گئے جہاں ڈاکٹر نے بچے کو انجیکشن لگا کر گھر بھیج دیا گھر پہنچنے پر شمیر کی حالت غیر ہو گئی جس کے بعد بچے کے والدین اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال لے گئے جہاں متاثرہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا دوسری جانب تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے ملزم ڈاکٹر شاہد مسیح کو گرفتار کرلیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...