2سال: قرض واجبات میں14ہزار685ارب اضافہ ہو گیا: سٹیٹ بنک

Aug 28, 2020

لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان کے قرضوں اور واجبات میں گزشتہ دو سال کے دوران 14 ہزار 685 ارب روپے کا اضافہ ہو گیااور ملکی تاریخ میں پہلی بار قرضوں کا حجم جی ڈی پی کے 106.8 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ مجموعی حجم 445 کھرب 64 ارب روپے ہو گیا ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے قرضے اور واجبات کا مجموعی حجم  تاریخ میں پہلی 445 کھرب 63 ارب 90 کروڑ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا دو سال کے دوران قرضوں کے بوجھ میں 49 فیصد اضافہ ہوا قرضوں میں اضافے سے اب پاکستان کا ہر شہری اوسطا 2 لاکھ 1 ہزار 745 روپے کا مقروض ہو چکا ہے، دو سال قبل ہر شہری اوسطا ایک لاکھ 41 ہزار روپے کا مقروض تھا ،جون 2018 سے جون 2020 تک دو سال میں قرضوں اور واجبات میں 146 کھرب 84 ارب 50 کروڑ روپے کا رکارڈ اضافہ ہوا۔

مزیدخبریں