اسلام آباد( نا مہ نگار) ورجن اٹلانٹک ائر ویز کا لندن، مانچسٹر سے پاکستان کیلئے پر وازو ں کا اعلان،نا ن سٹاپ پروازیں دسمبر 2020 میں پروازیں شروع ہو جا ئینگی،پر وازیں لندن ہیتھرو سے لاہور، لندن ہیتھرو سے اسلام آباد، نیز مانچسٹر سے اسلام آباد تک آپریٹ کی جا ئینگی۔مسافر ورجن اٹلانٹک اپر کلاس، پریمیم اور اکانومی لائٹ کی پیش کش سے خو ب لطف اندوز ہو ں گے۔ و ورجن اٹلانٹک ائر ویز کی برطانیہ جانے اور آنے کیلئے نان سٹاپ پروازیں ہو ں گی ۔پاکستان دنیا کا ساتو اں سب سے بڑا ڈااسپورا ہے، نئی ایئرلائن سروس کا مقصد برطانیہ اور امریکہ میں مقیم شہریو ں کو بہتر ین سہو لیات فراہم کر نے کیساتھ کا روبا ر اور معیشت کو مستحکم کر نا ہے۔نئی ائر لا ئن نیویارک جے ایف کے، لاس اینجلس، واشنگٹن، بوسٹن اور سان فرانسسکو کے راستے لندن ہیتھرو کے راستے پاکستان جانے کیلئے بھی شامل ہے۔اس سے کوڈ شیئر اور انٹر لائن شراکت داروں کے ذریعہ بھی یورپی مقامات سے رابطے دستیاب ہوں گے۔ غیر ملکی مسافر لاہور کے مقامات سے لطف اندوز ہونے کیساتھ ساتھ اسلام آباد سے شما لی علاقوں قراقرم، ہندوکش اور ہمالیہ پہاڑی سلسلوں کی تلاش کر سکیں گے۔ و ورجن اٹلانٹک ائر ویز ایک تیز، موثر کارگو سروس پیش کرے گا جو سامان برآمد اور درآمد کی تلاش میں آنیوالی کمپنیوں کیلئے نئے مواقع کی پیش کش کرے گا۔