سعودی عرب‘ کویت کا سینکڑوں پاکستانی ڈاکٹرز‘ نرسز‘ پیرا میڈیکس کی خدمات لینے کا فیصلہ 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب اور کویت نے سینکڑوں پاکستانی ڈاکٹرز‘ نرسز اور دیگر پیرا میڈیکس کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کویت سے 400 پاکستانی ڈاکٹرز نرسز اور دیگر پیرا میڈکس کو ملازمت فراہم کر دی۔ پاکستای طبی عملے کی پہلی کھیپ ستمبر میں کویت پہنچے گی۔ کویت کیلئے مزید بھرتیوں کا عمل آئندہ ماہ سے شروع ہو گا۔ سعودی عرب نے بھی سینکڑوں پاکستانی ڈاکٹرز کی خدمات مانگ لیں۔ سعودی حکومت نے وزارت اوورسیز کو باضابطہ ڈیمانڈ بھی بھجوا دی ہے۔ وزارت اوورسیز سعودی عرب کیلئے بھی آئندہ ماہ سے بھرتیاں کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...