نواب شاہ(بیورورپورٹ)مقتول ڈاکٹر ارشد علی آرائیں کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ ماڈل کورٹ ون شہید بینظیرآباد کی عدالت نے سنا دیا،چھ سال قبل ڈاکٹر ارشد علی آرائیں کو قاضی احمد شہر میں دن دھاڑے قتل کیا گیا تھا،قتل کا جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان زاہد علی میمن اور اربیلو عرف عبدالرزاق جوکھیو کو عمر قید کی سزا اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی،قتل کے اس مقدمے میں ایک ملزم عبدالسلام میمن تا حال روپوش ہے،عدالت نے ایک ملزم اصغر علی کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ہے،29 نومبر 2014 کو مقتول ڈاکٹر ارشد علی آرائیں کے قتل کا مقدمہ تھانہ قاضی احمد پر 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا،ماڈل کورٹ ون شہید بینظیر آباد کے جج نے سزا یافتہ دو ملزمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
نواب شاہ،ڈاکٹر ارشد علی آرائیں قتل کیس،دوملزمان کوعمرقیدکی سزا
Aug 28, 2020